پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اعظم سواتی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالتوں سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی کا حکم ملا تھا


ویب ڈیسک November 05, 2024

راولپنڈی:

 

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیے گئے۔
 
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سے رہا ہونے کے فوراً بعد ہی اعظم سواتی کو حراست میں لے لیا۔
 
 
اعظم سواتی کو گزشتہ مہینے احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا اور گزشتہ روز اسلام آباد  کی عدالتوں نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں