اسپیس ایکس راکٹ عالمی خلائی اسٹیشن عملے کیلئے بنیادی ضروریات کا سامان لیکر روانہ

فالکن 9 راکٹ کینیڈی اسپیس سنٹر سے رات 9:29 بجے لانچ کیا گیا


ویب ڈیسک November 05, 2024

 

اسپیس ایکس نے رات کو فلوریڈا کے ساحل سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے 6,000 پاؤنڈ سامان سے لدا ایک راکٹ روانہ کردیا ہے۔
 
فالکن 9 راکٹ کینیڈی اسپیس سنٹر سے رات 9:29 بجے لانچ کیا گیا اور توقع ہے کہ صبح 10:15 بجے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا۔
 
اسپیس اسٹیشن پر ڈریگن کے 31ویں کمرشل ری سپلائی سروسز مشن کا لفٹ آف 5 نومبر 2024 کو ہوا۔
 
روبوٹ ڈریگن اسپیس کیپسول موجودہ عملے کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ساتھ آئی ایس ایس کے شمسی ہواؤں اور ان کی تشکیل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ایک آلہ بھی لے کر گیا ہے۔
 
ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ ڈریگن انٹارکٹک کائی بھی فراہم کرتا ہے تاکہ پودوں پر کائناتی تابکاری اور مائکروگرویٹی کے مشترکہ اثرات کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |