بھارتی طالب علم کی مختصر فلم نے آسکرز 2025 کوالیفائی کرلیا

مختصر فلم رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے

بھارتی طالب علم کی مختصر فلم (Sunflowers Were the First Ones to Know) آسکرز 2025 کی لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری کیلئے منتخب کرلی گئی۔

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے طالب علم چدانند ایس نائیک کی 16 منٹ پر بنی یہ شارٹ فلم رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی پہلا پرائز حاصل کر چکی ہے جبکہ اب اس نے آسکرز 2025 میں بھی انٹری کرلی ہے۔

فلم اسکول نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے طالب علموں کو مبارکباد دی ہے کہ ان کی مختصر فلم نے عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس مختصر فلم کی کہانی ایک پُرجوش اور گہری داستان ہے جو ایک بوڑھی عورت کے گرد گھومتی ہے جو گاؤں کے مرغ چراتی ہے۔

اس فلم کو انسٹیٹیوٹ کے 4 طالب علموں نے فائنل ائیر پراجیکٹ کیلئے بنایا تھا جس کی ہدایتکاری چدانند ایس نائیک نے کی جبکہ دیگر نے کیمرہ، ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ پر کام کیا۔

 مختصر فلم (Sunflowers Were the First Ones to Know) بنگلور انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول میں کامیاب ہوئی جس کے بعد اسے کانز فلم فیسٹیول لا سنیف اور اب آسکرز میں انٹری ملی ہے۔

واضح رہے کہ 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب مارچ 2025 کو منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز سے شارٹ لسٹ کی گئی فلموں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے