محاذ آرائی کی سیاست کوہوادینےوالےقوم کےساتھ مخلص نہیں خواجہ آصف

آزادی مارچ اور نام نہاد انقلاب کے خواہشمند ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں، وزیر دفاع


ویب ڈیسک July 21, 2014
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے وزیر دفاع فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ یا نام نہاد انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دینے والے عناصر قوم کے ساتھ کسی بھی صورت مخلص نہیں ہیں۔ وہ افراد جو آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں یا نام نہاد انقلاب لانا چاہتے ہیں پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ حکومت مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام ممکن امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |