پیپلز پارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے پر حکومت سے شکوہ

بلاول بھٹو نے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا، تحفظات وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیے


ویب ڈیسک November 05, 2024

اسلام آباد:

 

پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے پر حکومت سے شکایت کی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے سامنے اس سلسلے میں اپنے تحفظات رکھ دیے گئے ہیں۔
 
جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہ ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ ہوا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں دونوں جماعتوں کو یکساں نمائندگی ملے گی۔ پی پی کا مؤقف ہے کہ  اٹارنی جنرل اور وزیر قانون بھی حکومت کے نمائندے ہیں۔
 
وفاقی حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر بلاول بھٹو نے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے، جس کے بعد فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔