محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبے بھر میں جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
وائلڈ لائف پنجاب کے اسپیشل اسکواڈ نے وڈیالہ سندھواں ڈسکہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکہ ہاوس پر چھاپہ مار کر 1 پاڑہ ہرن، 11 مرغبیاں اور 9 لالیاں برامد کرلیں۔ کارروائی کے دوران ہوٹل انتظامیہ نے اسپشل اسکواڈ کی ٹیم پر حملہ کردیا اور اسلحے کے زور پر جنگلی جانور چھین کر فرار ہوگئے۔
ایک ملزم ملزم اظہر منظور کو گرفتار کرکے تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چڑوں کے نام پر لالیاں اور سہٹر فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ چڑے بٹیروں کے نام پر لالیاں اور سہڑ وغیرہ پکا کر دینے والوں کے خلاف بھی وائیلڈلائف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔