سری لنکا کے خلاف سیریز جیت کی حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے وقار یونس

سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کر رہے، کوشش ہو گی کہ پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، وقار


ویب ڈیسک July 21, 2014
ورلڈ کپ سے پہلے 3 سیریز ہیں، پہلے ان کی تیاری کریں گے، وقار یونس۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں جیت کی حکمت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم جیتنے کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، بھرپور تیار کر رہے ہیں، مثبت کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، کوشش ہو گی کہ پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور جیت کر واپس آئیں۔


ایک سوال کے جواب میں وقار یونس کاکہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے معاملات سے کوئی غرض نہیں ہے، کھلاڑیوں کو بورڈ کے معاملات سے الگ رکھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے 3 سیریز ہیں، پہلے ان کی تیاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں