پاکستان اور یو ای اے جوجٹسو کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے

سندھ کے تعلیمی اداروں میں جوجٹسو کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، معاہدے پر دستخط


زبیر نذیر November 05, 2024

کراچی:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کھیل کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ 

اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں باہمی مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق  الرومیتی مہمان خصوصی تھے۔ 

معاہدے کے تحت سندھ میں جوجٹسو کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں جوجٹسو کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، باصلاحیت کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے سندھ جسٹو ایسوسی ایشن خصوصی معاونت کرے گی۔

معاہدے کے تحت پاک یو اے ای جوجٹسو فرینڈ شپ کپ کا انعقاد ہوگا، انٹر اسکول جوجٹسو چیمپین شپ منعقد ہوگی اور جوجٹسو اولمپیاڈ 2025 منعقد کی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان جوجٹسو کے فروغ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے گورنر سندھ بطور سرپرست اعلیٰ اپنا کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ایشیا کے انڈر 18 گولڈ میڈلسٹ محمد یاسین، محمد یوسف علی و دیگر بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں