لاہور:
پتوکی کے رہائشی ٹریفک وارڈن گھر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک وارڈن رضوان سیکٹر خیابان جناح میں تعینات تھے اور گھر میں موجود تھے کہ دل کی دھڑکن بند ہوئی اور اپنے حالق حقیقی سے جا ملے۔
سی ٹی او لاہور سمیت سینئر افسران نے رضوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ رضوان فرض شناس، ایماندار اور محنتی آفیسر تھے۔
لاہور ٹریفک پولیس دکھ، غم اور قرب کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔