روس امریکی الیکشن میں ووٹرز کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، امریکی خفیہ اداروں کا انتباہ

صدارتی الیکشن کی فیصلہ کن ریاستوں میں عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی، ایف آئی اے


ویب ڈیسک November 05, 2024

امریکا کے خفیہ ادارے ایف بی آئی نے چوکنا رہنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں سب سے بڑا خطرہ روس ہوسکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے انتباہ جاری کیا ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پر روس الیکشن کے عمل میں شہریوں کے اعتماد کو مجروح کرکے ان کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں کرے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے صدارتی الیکشن کے نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والی فیصلہ کن ریاستوں میں عوام کو مشتعل کرنے کے لیے جعلی ویڈیوز اور آن لائن مضامین کا سہارا لیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مواد سے ووٹرز کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اکسایا جا سکتا ہے۔ سائبر حملوں کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |