جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملے میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 جاں بحق

گاڑی پر راکٹ لانچر حملے کے بعد فائرنگ کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک November 05, 2024
فوٹو فائل

NORTH WAZIRISTAN:

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات  گئے باغیچہ سٹاپ پر فیلڈر گاڑئ پر نامعلوم افراد کا راکٹ  سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر راکٹ حملے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں اُس میں سوار سی ٹی ڈی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے وانا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وانا میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تین بے گناہ افراد کی شہادت کو واقعہ انتہائی افسوسناک و تشویش ناک ہے، واقعہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بے گناہ افراد کی شہادتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں