اداکارہ نرگس نے میرے شوہر کو جھوٹے منشیات کیس میں گرفتار کروایا، نگار چوہدری

میرے شوہر بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں لہذا انہیں رہا کیا جائے، اداکارہ کی وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس


ویب ڈیسک November 05, 2024
فوٹو ایکسپریس

لاہور:

معروف اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو اداکارہ نرگس ار اُن کے شوہر نے کسی کی ایما پر منشیات کے کیس میں گرفتار کروایا تاہم اب وہ مقدمے میں بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں۔

لاہور میں اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں معروف اداکارہ نگار چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر پر اداکارہ نرگس اور ماجد بشیر کی ایما پر رانا اکرم ودیگر نے منشیات کا ناجائز مقدمہ ڈال کر گرفتار کروایا جس پر سی سی پی او لاہور نے انکوائری کی جس میں ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی اور رانا اکرم کو ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او کے احکامات پر ہمارا مقدمہ خارج کرکے میرے خاوند کو رہا کیا جائے اور رانا اکرم وغیرہ کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

نگار چوہدری نے کہا کہ مجھے پارٹیوں میں نہ جانے اور انکے ناجائز مطالبات پورا نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے، حنا پرویز بٹ اس لئے نرگس کے گھر پہنچ جاتی ہیں کہ وہ کینیڈین شہری ہیں،  کیا پاکستان کی بیٹی کی کوئی اہمیت نہیں، ہم نے اس ملک کیلئے کام کیا قومی خزانے کو لاکھوں روپے ٹیکس اداکرتے ہیں لیکن ان زیادتیوں پر انصاف نہیں مل رہا۔

اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف دلائیں اور میرے خاوند پر درج ناجائز مقدمہ خارج کرکے میرے گھر سے اٹھایا گیا لاکھوں روپے کا سامان واپس دلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |