وزیراعظم نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ایک سنگ بنیاد ایف نائن میں رکھا گیا اور دوسرا سرینا چوک پر رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2024

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایف نائن اور سرینا چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے جو اسلام آباد کے گردو نواح میں خوشحالی کا آغاز ہے، ایک سنگ بنیاد ایف نائن جبکہ دوسرا سرینا چوک پر رکھا گیا ہے، چھ ماہ میں مکمل ہونے والا ایف نائن منصوبہ سو دن میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سرینا کا منصوبہ ساٹھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کامیابی اور پرامن طریقے سے ختم ہوئی اور وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و دیگر مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ آئی جی پولیس بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جبکہ ایس ایس جی اور راولپنڈی کور بھی قابل تعریف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے رہنما اسلام آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس خوبصورتی کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے تاکہ جو بھی مہمان آئے تو عش عش کر اٹھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |