عدالت نے ایلون مسک کو ٹرمپ کے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کی اجازت دیدی

ایلون مسک کی جانب سے 10 لاکھ ڈالرز دینے کی مہم


ویب ڈیسک November 05, 2024
13 سی ای او مل کر بھی ایلون مسک جتنی تنخواہ نہیں لےے رہے ہیں، فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے اپنے ایک بڑے فیصلے میں ایلون مسک کو ٹرمپ کے حامیوں کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں لاکھوں ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس پر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے 11 سابق عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹرز میں رقوم بانٹنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے تھے اور مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

 قانونی ماہرین کا بھی کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی پیشکش جس میں ووٹر کو دستخط کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |