پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں کو کہہ کر عمران خان کو بیرون ملک بھجوانا چاہتی ہے، خواجہ آصف

پاکستان تحریک انصاف عمران کی رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے


ویب ڈیسک November 06, 2024
یمن کے معاملے پر ہماری ترجیح فریق بننا نہیں بلکہ مفاہمت اور پالیسی ہے، خواجہ آصف، فوٹو:فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کے لیے ایک نئے آپشن پر سوچ رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بیرونی طاقت سے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کروا کر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران کی رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

نجی ٹی وی کے انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض ممالک عمران خان کو اپنے ملک لانے کے لیے تیار بھی ہیں، لیکن یہ ممالک کون سے ہیں ان کے نام خواجہ آصف نے بتانے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں