کراچی میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ سائٹ تھانے میں درج

فیکٹری کا سیکورٹی گارڈ فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا


ویب ڈیسک November 06, 2024

کراچی میں غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت کمپنی کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق چینی شہری مشینری کی تنصیبات کے لیے روزانہ اپنی رہائش گاہ ڈی ایچ اے سے لبرٹی ٹیکسٹائل جاتے ہیں۔ چار چینی شہریوں کو 5 نومبر کو بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکورٹی کے ساتھ سائٹ فیکٹری لے جایا گیا۔ چینی شہری فیکٹری کے فرسٹ فلور پر کام میں مصروف تھے کہ فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ شریف اللہ نے نامعلوم وجوہات پر اپنی نائن ایم ایم پستول سے چینی شہریوں پر فائرنگ کی۔

ایگزیکٹو سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ گارڈ شریف اللہ گزشتہ 4 ، 5 ماہ سے لیبرٹی ٹیکسٹائل میں کام کررہا ہے۔ فائرنگ کے بعد سیکورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کی جگہ سے 16 خول برآمد کیے گئے۔ شدید زخمی چینی شہریوں کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |