امریکی انتخابات کا فاتح کون ہوگا، دریائی گھوڑے کی پیشگوئی

مو ڈینگ 10 جولائی 2024 کو پیدا ہوا تھا اور اپنی دلکش حرکات کی وجہ سے تیزی سے وائرل ہوگیا تھا


ویب ڈیسک November 06, 2024

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق تھائی لینڈ کے ایک دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کردی ہے جو میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

تھائی لینڈ میں دریائی گھوڑے کے ایک بچے نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشین گوئی کر کے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔
 
یہ پیشین گوئی صوبہ چونبوری میں کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر کے ذریعہ شیئر کی گئی۔ پیشگوئی کرنے کیلئے مو ڈینگ نامی دریائی گھوڑے نے تربوز کے دو کیک کے درمیان انتخاب کیا۔ دونوں کیک پر ایک صدارتی امیدوار کا نام لکھا تھا۔
 
ایکس پر ایک صرف نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مو ڈینگ کو لگتا ہے کہ ٹرمپ کو فتح حاصل ہوگی، تو پھر ہم بحث کرنے والے کون ہوتے ہیں؟
 
صارف نے یہ بھی کہا کہ کیک اور پراعتمادی، جیت کیلئے اس سے بہتر کومبو اور کیا ہوگا!
 
مو ڈینگ 10 جولائی 2024 کو پیدا ہوا تھا اور اپنی دلکش حرکات اور تاثراتی ردعمل، خاص طور پر نہاتے وقت حرکات کی وجہ سے تیزی سے وائرل ہوگیا تھا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں