کے پی حکومت کا اسلام آباد پولیس کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ کے پی ہاؤس پر چھاپے کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے گی


ویب ڈیسک November 06, 2024

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں چھاپے کے خلاف کارروائی کے لیے ایجنڈا کابینہ میں شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے پی ہاؤس پر چھاپے کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں قانونی کارروائی کے فیصلے کے علاوہ 18 نکات پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |