چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان 

11 نومبر کو ہونیوالی آئی سی سی میٹنگ میں کرکٹرز سمیت اہم شخصیات شرکت بھی کریں گی


ویب ڈیسک November 06, 2024

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا، اس دوران ایونٹ کے حوالے سے شیڈول اور دیگر اہم تفصیلات کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول پہلے ہی رکن ممالک کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے اور یہ دورہ آئی سی سی کو ایونٹ سے قبل تیاریوں اور لاجسٹکس کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ 11 نومبر کو میٹنگ میں کرکٹرز سمیت اہم شخصیات شرکت بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ نیشنل اسٹیڈیم سے الیکٹرانک اسکرین کو ہٹانے کا کام شروع

مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ 'سپورٹ پیریڈ' کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصہ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی آئی سی سی نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا جائے گا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو پاکستان جانے کیلئے حکومت سے مشاورت کے بعد اجازت درکار ہے۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی بھر میں کھیلے جائیں گے، لاہور فائنل سمیت 7 میچوں کی میزبانی کرے گا، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل جبکہ راولپنڈی دوسرے سیمی فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کرے گا، اسی طرح سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو ہوں گے اور فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |