پاکستان کا غیرقانونی شکارکے دوران ضبط کی گئی کشتیاں بھارت کو واپس کرنے کا فیصلہ

بھارتی کشتیوں کی مرمت کی ضرورت ہے جس کے بعد انہیں ستمبر میں بھارت کے حوالے کردیا جائے گا ، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 21, 2014
پاکستان اور بھارت کی قید میں ایک دوسرے کے سیکڑوں ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی اور غیر قانوی شکار کے الزام میں قید ہیں فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غیر قانونی شکار کے دوران ضبط کی گئی 57 کشتیاں بھارت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وفد نے 18 سے 20 جولائی کے دوران پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کراچی میں ماہی گیروں کی ضبط کی گئی کشتیوں کا جائزہ لیا اور ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی کشتیوں کی مرمت کی ضرورت ہے جس کے بعد انہیں ستمبر میں بھارت کے حوالے کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل اگست میں ایک مرتبہ پھر بھارتی وفد پاکستان آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی قید میں ایک دوسرے کے سیکڑوں ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی اور غیر قانوی شکار کے الزام میں قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |