ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی


ارشاد انصاری November 06, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ایف بی آر ریٹرنز، ڈیٹا سیکیورٹی اور کمرشل بجلی کی کھپت کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر بڑے تاجروں کو رجسٹر کرے گا۔

فی دکان ریٹیل آؤٹ لیٹ پر فکسڈ ٹیکس کی موجودہ پالیسی کو معطل کر دے گا، اس پالیسی پر نظرثانی کی آئی ایم ایف نے توثیق کی ہے یا نہیں یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔

واضح رہے کہ تاجر دوست اسکیم مطلوبہ محصول وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

پہلی سہ ماہی میں ہدف 10 ارب روپے رکھا گیا تھا اور دوسری سہ ماہی کی مدت کے لیے ٹی ڈی ایس کی وصولی 23.4 ارب روپے تک جانے کا ہدف تھا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ٹی ڈی ایس کے ذریعے 50 ارب روپے کی وصولی کے لیے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |