نسیم شاہ کھیلیں گے یا نہیں! بڑی خبر سامنے آگئی
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایڈیلیڈ میں ٹیم کیساتھ آج کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا وہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی کو دستیاب ہوں گے۔
میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کیخلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔
مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے؛ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان
نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بالنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: کیا نسیم شاہ انجری کے باعث دوسرا میچ کھیل سکیں گے؟
آسٹریلیا سے 2 وکٹوں سے ہار کے بعد قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے پلئینگ الیون میں اسپنر عرفات منہاس اور فیصل اکرم کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک فاسٹ بولر کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں: یہ ملتان نہیں! ایم سی جی ہے، بیبی۔ کمنٹیٹر کا تبصرہ وائرل
دوسری جانب تاریخی طور پر پاکستان کو ایڈیلیڈ میں زیادہ کامیابی نہیں ملی، وہاں کھیلے گئے 8 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرپائی ہے۔ یہ جیت بھی 1996 میں وسیم اکرم کی قیادت میں ملی تھی۔
ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ پر پاکستان نے 12 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔