ذیابیطس آنکھوں کے اہم جُز ریٹینا کو بھی متاثر کرسکتا ہے، ماہرین

ذیابیطس کے شکار ہر شخص کو اپنی بینائی کی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے


ویب ڈیسک November 06, 2024

 

ذیابیطس کے شکار افراد کو ان کی دائمی حالت سے متعلق متعدد صحت کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آنکھوں کے قیمتی جُز ریٹنا کا نقصان (ریٹینوپیتھی) ان میں سے ایک ہے۔
 
امریکن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر جے مائیکل جمپر نے کہا، "ذیابیطس کسی بھی شخص کی سب سے قیمتی حس، بینائی کو علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی خاموشی سے نقصان پہنچا سکتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اس لیے ذیابیطس کے شکار ہر شخص کو اپنی بینائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور آنکھوں کے باقاعدگی سے معائنے کرانا چاہیے۔
 
تاہم جمپر نے ایک نیوز ریلیز میں کہا ذیابیطس سے متعلقہ ریٹینوپیتھی کا ابتدائی طور پر پتہ لگانے اور علاج میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس سے متعلق آنکھوں کی بیماری سے بینائی کا کھو جانا پہلے سے طے شدہ نتیجہ نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر پتہ لگانے اور ریٹنا کے ماہرین کے زیر قیادت علاج میں پیشرفت ذیابیطس کے شکار لوگوں کو زندگی بھر صحت مند بصارت سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں