گورنر کے پی سے وزیراعلیٰ  کی ملاقات، صوبے میں قیام امن پر بات چیت

صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا، گورنر


ویب ڈیسک November 06, 2024
گورنر اور وزیراعلیٰ نے صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا

پشاور:

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔
 
اہم ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ۔ علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
 
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔
 
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں