برطانیہ میں رہنے کی شدید خواہش، خاتون نے مفت ملازمت کرنے کی آفر دے دی

خاتون نے کہا اگر آجر ان کے کام سے ناخوش ہوا تو وہ انہیں نوٹس یا معاوضے کے بغیر نوکری سے نکال سکتا ہے

ایک بھارتی خاتون نے برطانیہ میں بغیر تنخواہ کے کام کرنے کی آفر دینے کے بعد آن لائن بحث چھیڑ دی ہے۔

 لنکڈ-اِن پر سویتھا کوتھنڈن، جس نے لیسٹر یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے، نے 2021 میں برطانیہ جانے کے بعد اپنے سفر کے بارے میں تذکرہ کیا۔

تاہم 2022 میں گریجویشن کرنے کے بعد طالبہ نے کہا کہ وہ انتھک محنت سے ویزہ کے ذریعے برطانیہ کی نوکری کی تلاش میں تھیں لیکن انہیں ابھی تک کوئی نوکری نہیں ملی۔ اب ملک میں رہنے کی شدید خواہش کے مدِنظر خاتون نے ایک ماہ تک مفت کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

صرف یہی نہیں خاتون نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کا آجر ان کے کام سے ناخوش ہوا تو وہ انہیں نوٹس یا معاوضے کے بغیر نوکری سے نکال سکتا ہے۔

خاتون نے یہاں تک کہا ہے کہ وہ اوور ٹائم اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بغیر بھی کام کرنے پر راضی ہیں تاکہ وہ برطانیہ میں رہ سکیں۔ 

خاتون نے بتایا کہ ’ملازمت کی تلاش‘ ایسا محسوس کراتا ہے کہ میرے میری ڈگری یا میری صلاحیتوں کی کوئی قدر نہیں ہے. میں نے 300 سے زائد ملازمتوں کے لیے درخواست دی ہے اور مجھے کچھ مفید فیڈ بیک نہیں ملے۔

 

 
Load Next Story