محض شک کی بنیاد پر 3 ماہ جیل کا قانون، کیا یہ جمہوریت ہے؟ اسد قیصر

کیا اس طرح اس ملک میں زندگی بسر ہوسکتی ہے؟ بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، عدالت اب عدالت نہیں رہی

اسلام آباد:

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان میں نیا قانون پیش کیا گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے محض شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے، اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنادیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہوسکتی ہے؟ بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے؟  بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، عدالت اب عدالت نہیں رہی، ملک خدانخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہیں، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی، یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے، عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں کیوں کہ اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

Load Next Story