آج کا دن کیسا رہے گا
حمل:
21مارچ تا21اپریل
چند دوست نما دشمنوں سے ہوشیار رہیے وہ کسی بھی وقت آپ کا گھریلو سکون برباد کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں نیز اپنے کاروباری معاملات پر بذات خود توجہ دیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات اپنے پارٹنر پر بے جا اعتبار کرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں آپ کا اعتبار کرچیوں کی صورت میں بکھر سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
فطرتاً جلد بازی کی عادت کے باعث آپ کے اہم امور التوا کا شکار ہوسکتے ہیں چند دوست نما دشمنوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
ہر وقت سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل کا حل تلاش نہیں ہوسکتا لہٰذا خود کو بدلیے اور حالات کے مطابق فیصلے کیجیے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنی ذاتی زندگی میں دوسروں کی مداخلت کے باعث شریک حیات بدگمان ہوسکتی ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر گزاریں تاکہ دوریاں بڑھ نہ سکیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
نزلہ، کھانسی کے معاملات متاثر کرسکتے ہیں گارمنٹس سے تعلق رکھنے والے حضرات کو اچانک بزنس میں منافع حاصل ہوسکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتاہے۔ ہو سکتا ہے کہ کہیں پکنک وغیرہ کا ارادہ بن جائے رشتے داروں سے دوریاں بڑھ سکتی ہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
چند اہم امور میں حسبِ توقع کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ہوسکتا ہے کہ عرصہ دراز سے کسی کو دی ہوئی رقم واپس مل جائے جسے آپ مکمل طور پر بھول چکے تھے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا سیاست سے وابستہ افراد اپنی تمام تر کوششیں خود کو ابھارنے کے لیے وقف کردیں آج کا دن ان کا لکی دن ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
جلد بازی سے کوئی بھی معاملات کو حل کرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں ورنہ بنے بنائے کام طوالت کا شکار ہوسکتے ہیں نت نئی سوچیں دماغ پر غالب رہیں گی۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
محبت کے معاملات حسبِ منشاء حل ہوتے نظر آرہے ہیں بہتر ہے کہ اپنے بزرگوں کو اعتماد میں لے کر میدان میں کود پڑیں نتائج آپ کی توقع کے مطابق حاصل ہوں گے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کچھ نام نہاد دوست قرض کا تقاضا کرسکتے ہیں بہتر ہے کہ انہیں انکار کردیں تاکہ آپ کی دوستی قائم رہ سکے۔محبوب سے ہمدردی کی توقع رکھنا بے وقوفی ہے۔