190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل

گزشتہ روز کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سکائی بلیو شرٹ پہنے عدالت آئے



راولپنڈی/ اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔

وکلاء صفائی نے تمام گواہوں پر جرح مکمل کر لی جبکہ عدالت نے ملزمان کے 342 کے بیان کیلئے کل کی تاریخ مقرر کردی۔  احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی بھی پیش ہوئیں، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے آخری گواہ تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر 37 ویں سماعت پر جرح مکمل کی،

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ مزید کوئی شہادت پیش نہیں کرنا چاہتے، واضح رہے کہ  وکلاء صفائی نے  آخری گواہ پر تین مہینے جرح کی، تفتیشی افیسر کا بیان 30 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا تھا، گزشتہ روز کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سکائی بلیو شرٹ پہنے عدالت آئے،

انھوں نے کلین شیو کررکھی تھی، علی محمد خان، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی  توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت نے بشری بی بی کوگزشتہ ماہ اسی کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس میاں گل حسن درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری  کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |