وزیراعظم نوازشریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تو گورنرمشال بن عبداللہ نے جدہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے لئے نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تو گورنرمشال بن عبداللہ نے جدہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، وزیراعظم 12 رکنی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے عام کمرشل پرواز سے سعودی عرب پہنچے۔
وزیراعظم نواز شریف اپنے نجی دورے کے دوران سعودی رہنماؤں سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عید سے قبل وطن واپس آجایئں گے۔