برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

ادکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے

پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برطانوی پالیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے