سینیٹ کمیٹی کا صہیونیت بطور مذہب اپنانے، لٹریچر کی تبلیغ و اشاعت کے خلاف بل منظور

ایسے مجرم کو تین سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، بل


ویب ڈیسک November 07, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت بطور مذہب اپنانے اور اس کے لٹریچر کی تبلیغ و اشاعت کے خلاف بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان کی جانب سے بل پیش کیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق صہیونیت کو بطور مذہب اپنانا اور جان بوجھ کر اس کے مخصوص نشانات کے ذریعے اس کی تبلیغ و اشاعت کرنا جرم ہوگا، ایسے مجرم کو تین سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

صہیونیت کے ذریعے معاشرے میں تفریق اور لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی پاداش میں بھی 3 سال سزا اور 40 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا اور سندھ پہلے ہی اس بل کی حمایت کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں