ایکسپریس رمضان سوئٹس میں پیش ہے کھجور کا حلوہ

ایکسپریس رمضان سویٹ ڈش میں پیش مزیدار کھجوار کا حلوہ جو بچوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد کی پسند ہے۔


ویب ڈیسک July 21, 2014
مزیدار کھجوار کا حلوہ بچوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد کی پسند ہے۔

ایکسپریس رمضان سوئٹس میں پیش ہے مزیدار کھجوار کا حلوہ بنانے کی ترکیب جو بچوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد کی کو پسند آئے گی۔

اجزا:

کھجور (آدھا کلو)، دودھ (ایک کلو)، چھوٹی الائچی (8 عدد)، چینی (ایک پاؤ)، چنے کی دال (ایک پاؤ)، کیوڑہ (6 چائے کے چمچے)، بادام، پستے (حسب ذائقہ)

ترکیب:

کھجوریں دھو کر گٹھلیاں نکال لیں۔ چنے کی دال بھی صاف کرلیں۔ دودھ گرم کریں اور اس میں دال ڈال کر پکائیں۔ دال گل جائے تو اتار کر باریک پیس لیں اور کھجوروں کو بھی پیس کراس میں ملا دیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں اور دال کھجور کا آمیزہ ڈال کر بھونیں۔ 5 منٹ بعد چینی ڈالیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام، پستہ اور کیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔ لیجئے مزیدار کھجور کا حلوہ تیار ہے جسے افطار دسترخوان میں روزے داروں کے لئے پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں