سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزاراور جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

اسی طرح جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

Load Next Story