نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ کے بعد روزگار میں معاونت کریں گے، امیر جماعت اسلامی

دوسال میں 10لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرکورسزکروائیں گے، صدر الخدمت


ویب ڈیسک November 07, 2024
دوسال میں 10لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرکورسزکروائیں گے، صدر الخدمت

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے ملک بھر میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ کے بعد روزگار میں معاونت فراہم کریں گے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنو قابل پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹرکوٹیکس فری بنایا جائے تاکہ اس شعبے میں نوجوانوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنوقابل پروگرام کا مقصد ملک بھر سے طلبہ کو آئی ٹی سمیت مختلف کورسزکروانا اوربے روزگاری کا خاتمہ ہے، اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی میں ناکام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک وقوم کا اثاثہ ہیں، اسے ضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کے لیے ہمیں مؤثراقدامات کرنا ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل لے کر چل رہی ہے، بنو قابل الخدمت کا آٹھواں پروجیکٹ ہے، بنو قابل نے نوجوانوں کو خود کفیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن سینٹر بنایا جائے گا، اساتذہ کے لیے بھی بنو قابل پروگرام لا رہے ہیں اوربچوں کے لیے آئی ٹی کا نصاب بھی ترتیب دے رہے ہیں اور فری ایجوکیشن دے کر دکھائیں گے۔

اس موقع پر صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا کہ دوسال میں 10لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرکورسزکروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کی جانب سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر میں 200 سے زائد ٹریننگ سینٹرزقائم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |