حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر 50 راکٹ داغے تھے جن میں سے کچھ فوجی علاقے میں گرے


ویب ڈیسک November 07, 2024

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللّٰہ کے راکٹ کے حملے میں ان کا 1 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں مارا گیا فوجی یروشلم کے 605 ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین کے 20 سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 62 ہوگئی جب کہ 500 کے قریب زخمی ہیں۔ حماس اور لبنان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 400 سے زائد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں