زینت امان کی 12 سال بعد ازدواجی زندگی چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

شادی کے پہلے سال ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ فیصلہ میری زندگی کا سب سے بڑا غلط قدم تھا، اداکارہ


ویب ڈیسک November 07, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان نے اپنے شوہر مظہر خان کے ساتھ اپنی شادی کے مشکل لمحات کے بارے میں انکشاف کیا۔ 

زینت امان نے بتایا کہ شادی کے پہلے سال ہی انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا غلط قدم تھا۔ 1985 میں شادی کے بعد انہیں شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا، مگر اپنے دو بچوں کی خاطر انہوں نے 12 سال اس رشتے کو نبھایا۔

ایک پرانے انٹرویو میں زینت نے بتایا کہ جب ان کا پہلا بیٹا پیدا ہوا تو وہ شادی ختم کرنے کا سوچ رہی تھیں، مگر انہوں نے اپنے بچے کو موقع دینے کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ 

انہوں نے مظہر خان کی بیماری میں ان کی دیکھ بھال کو اپنی ذاتی ذمہ داری بنا لیا اور شوہر کی بیماری کے دوران انہیں انجکشن دینا، ڈریسنگ کرنا اور بیگ تبدیل کرنا بھی آ گیا۔

زینت امان نے مزید کہا کہ اس تمام عرصے میں انہیں کبھی اپنے لئے ہمدردی یا محبت نہیں ملی۔ شوہر کی صحت بحال ہونے کے بعد مظہر خان دواؤں کے عادی ہوگئے، جس سے ان کی گردوں کو نقصان پہنچا۔ 

زینت نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر یہ رشتہ نبھانے کی پوری کوشش کی، مگر آخرکار اپنی ذہنی سکون کی خاطر انہوں نے اس رشتے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔