امریکی لائبریری کو کتاب کا اکلوتا نسخہ 51 برس بعد لوٹا دیا گیا

’دی ارلی ورک آف اوبرے بیئرڈسلے‘ کے اکلوتے نسخے کو 22 مئی 1973 کو لوٹایا جانا تھا


ویب ڈیسک November 08, 2024

امریکا میں ایک لائبریری کو 51 برس بعد کتاب لوٹا دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میساچوسیٹس کی وسٹر پبلک لائبریری نے بتایا کہ ’دی ارلی ورک آف اوبرے بیئرڈسلے‘ کے اکلوتے نسخے کو 22 مئی 1973 کو لوٹایا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

وسٹر پبلک لائبریری کے لائبریرین ایلکس لندن سے حال ہی میں ایک دوسری لائبریری میں ایک لائبریرین نے رابطہ کیا۔

ایلکس نے بتایا کہ ان سے کیمبرج پبلک لائبریری کے ایک لائبریرین نے رابطہ کیا۔ کوئی شخص لائبریری میں یہ کتاب لے کر آیا اور انہوں نے اس کتاب کو پھکنے سے بچایا۔

وسٹر پبلک لائبریری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ 1899 میں شائع ہونے والی یہ کتاب اپنی جگہ واپس آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں