فلائی جناح نے کامیاب ترقی کے دوسرے سال کا سنگِ میل عبور کیا

 ایئرلائن نے اپنے آغاز میں تین طیاروں سے اپنے بیڑے کو بڑھا کر پانچ جدید A320 ایئربس طیاروں تک پہنچا دیا ہے


پریس ریلیز November 08, 2024

کراچی:

فلائی جناح، پاکستان کی کم قیمت ایئرلائن آج اپنی دوسری سالگرہ منا رہی ہے، اپنے آغاز سے لیکر اب تک 2 سالوں کی کامیاب سروس، ترقی، اور سستی اور قابل بھروسہ فضائی سفر کی فراہمی کے عزم کا جشن منا رہی ہے.

2022 میں آپریشنز کے آغاز کے بعد سے فلائی جناح نے پاکستان کے اندر 5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ کو آپس میں جوڑنے والے مقامی روٹس پر خدمات فراہم کی ہیں، پہلے سال میں مقامی راستوں پر کامیاب خدمات کے بعد فلائی جناح نے دوسرے سال میں اپنے نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دی،

اب یہ ایئرلائن اسلام آباد اور لاہور کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ساتھ منسلک کرتی ہے اور اسلام آباد سے مسقط اور بحرین کے لیے بھی پروازیں چلاتی ہے.

 فلائی جناح کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں فلائی جناح کی مسلسل کامیابی اور ترقی نے ہمارے آپریشنل ماڈل کی مؤثریت کو ثابت کیا ہے، ایئرلائن پاکستانی مارکیٹ میں اضافی قدر فراہم کرنے، ملک کے سفر اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے اور مقامی افراد اور سیاحوں کو سستی سفری سہولتیں اور نئی منزلیں فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے.

ہم اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور اپنے صارفین کو مزید دلچسپ سفری تجربات فراہم کرنے کیلیے پیش قدمی کر رہے ہیں، گزشتہ دو سالوں میں فلائی جناح نے متعدد اعزازات حاصل کیے ہیں جن میں باوقار اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئرلائن ایوارڈز کے تحت بھارت اور جنوبی ایشیا کی ٹاپ 5 کم قیمت ایئرلائنز میں شمار ہونا شامل ہے.

 اس کے علاوہ فلائی جناح نے پی سی اے اے ایئرلائنز کی درجہ بندی میں پروازوں کی وقت کی پابندی اور باقاعدگی کے لحاظ سے پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ ایئرلائن کی آپریشنل برتری اور مسافروں کو مسلسل سروس فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے.

 ایئرلائن نے اپنے آغاز میں تین طیاروں سے اپنے بیڑے کو بڑھا کر پانچ جدید A320 ایئربس طیاروں تک پہنچا دیا ہے جو مسافروں کو اضافی آرام فراہم کرتے ہیں اور اکانومی کلاس میں سب سے زیادہ کشادہ سیٹوں کی سہولت فراہم کرتے ہیں.

 فلائی جناح مسافروں کو ’’اسکائی کیفے‘‘ آن بورڈ مینیو کے ذریعے سستی اور ویلیو۔ڈرون سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہے جہاں وہ مناسب قیمتوں پر مختلف سنیکس، سینڈوچز اور کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، طیارے میں ’’اسکائی ٹائم‘‘ کی سہولت بھی موجود ہے، جو ایک مفت ان فلائٹ اسٹریمنگ سروس ہے جس سے مسافر اپنی ڈوائسز پر براہِ راست تفریحی مواد دیکھ سکتے ہیں،

اس کے علاوہ، ایئرلائن ’’ایئر ریوارڈز‘‘ کے نام سے سب سے بہترین لائلٹی پروگرام بھی پیش کرتی ہے جس کے ذریعے مسافر پوائنٹس حاصل، منتقل اور خرچ کر سکتے ہیں،

پہلے دو سالوں میں اپنی پروازوں پر لاکھوں سے زائد مسافروں کو سفر کرانے کے بعد فلائی جناح اپنی توسیعی منصوبہ بندی پر مرکوز ہے جس کا مقصد نئے اور دلچسپ مقامات کیساتھ اپنے راستوں کے نیٹ ورک کو بڑھانا اور اپنے طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے.

 فلائی جناح مسافروں کو مزید سفری آپشنز فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے تاکہ وہ سستی اور قابل رسائی فضائی سفر سے مستفید ہوں کیونکہ ایئرلائن اپنے نیٹ ورک کو علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک وسعت دے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں