چیمپئینز ٹرافی؛ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں ہورہا، ذرائع پی سی بی

بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، ذرائع 


ویب ڈیسک November 08, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے میڈیا کے ذریعے چیمپئینز ٹرافی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر مان گیا ہے۔

بھارتی بورڈ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سیاسی اور سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے منع کرتا رہا ہے جبکہ ایشیاکپ 2022 کیلئے ایشیاکپ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اپنے میچز دوسرے مقام پر کھیلے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹیڈیم اَپ گریڈ کررہا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے قبل شائقین کو بہتر انتظامات اور دیکھنے کے بہتر مواقع مل سکیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، ’یس یا نو لکھ کر دو‘ بھارت کو واضح پیغام

غور طلب ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے۔ 11 نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے، جس کے دوران ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اہم تفصیلات کا امکان ظاہر کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان 

رپورٹس کے مطابق ابتدائی شیڈول پہلے ہی ایونٹ میں شریک ٹیموں کے بورڈ کیساتھ کیا جاچکا ہے، جس کے تحت پاکستان گروپ اے میں بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔ 

چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں