افغان بیٹر محمد نبی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

افغان بورڈ کے سی ای او نے آل راؤنڈر کی ریٹائرمنٹ پر تصدیقی مہر لگادی


ویب ڈیسک November 08, 2024

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔


افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سی ای او نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار آل راؤنڈ محمد نبی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔

سینئیر آل راؤنڈر نے 165 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں افغان ٹیم کی نمائندگی جس میں انکی اوسط 27.3 رہی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 549 رنز بنائے اور 171 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

افغان بورڈ کے سی ای او نصیب خان بتایا کہ چند ماہ قبل کرکٹر نے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا اور ہم انکے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کپتان سے تلخ کلامی و میدان چھوڑنے کا واقعہ؛ الزاری جوزف کو بڑی سزا مل گئی

اِن دنوں افغان ٹیم سری لنکا کیخلاف شارجہ میں ون ڈے سیریز کیلئے موجود ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے فتح سمیٹی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |