ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، سرد رہنے کا امکان

سندھ کے کچھ اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 08, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور  پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک  رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے کچھ اضلاع میں موسم خشک  رہنے کی توقع ہے۔ سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ، قصور، سرگودھا، جھنگ، شیخوپورہ ، فیصل آباد اور گرد ونواح میں سموگ چھانے کا امکان ہے۔

سندھ:کے کچھ علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال ،دیر، سوات اور گرد نواح میں مطلع جزوی رہنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |