معاشی سرگرمیاں آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک

معیشت میں کافی چیزیں اچھی چل رہی ہیں، اسٹیٹ بینک گورنر


ویب ڈیسک November 08, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔

اسٹیٹ بینک گورنرجمیل احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معیشت میں کافی اچھی چیزیں چل رہی ہیں۔ معیشت بڑھ رہی ہے تو کریڈٹ کی ڈیمانڈ بڑھی ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔ گزشتہ سال جی ڈی پی نمو  2.5 فیصد تھی۔ رواں سال مرکزی بینک کا تخمینہ 2.5 سے 3 فیصد تک رہنے کا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 ماہ میں کو بہتری آئی ہے تو ہماری معیشت 3 فیصد سے زیادہ نمو کرے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے کافی محتاط چل رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر کا کریڈٹ پک اپ کررہا ہے۔ اکتوبر کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی ہیں۔ رواں سال کم از کم 34 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔ برآمدات میں سالانہ 13.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ذخائر نومبر کے اختتام تک 12 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں