حمل میں وٹامن ڈی لینے والی خواتین کے بچوں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ماہرین

تحقیقی ٹیم نے اپنے نتائج کو امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کے نومبر کے شمارے میں شائع کیا ہے


ویب ڈیسک November 10, 2024

 

نئی برطانوی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حمل کے دوران وٹامن ڈی سپلیمنٹ لینے والی خواتین کے بچے مضبوط ہڈیوں کے حامل ہوسکتے ہیں۔
 
ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بچوں کی ماؤں نے حاملہ ہونے پر وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لیے، ان کی ہڈیاں 7 سال کی عمر میں مضبوط اور گھنی ہوتی ہیں بنسبت ان خواتین کے بچوں کے جنہوں نے ایسا نہیں کیا۔
 
سرکردہ محقق ڈاکٹر ربیکا مون نے کہا کہ یہ ہڈیوں کی صحت کے حوالے سے ایک اہم آغاز ہے جو زندگی بھر قائم رہ سکتا ہے۔
 
یونیورسٹی میں بچوں کی صحت کی کلینکل لیکچرر ریبیکا نے کہا کہ یہ ابتدائی اقدام صحت عامہ کی ایک اہم حکمت عملی کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور بعد کی زندگی میں آسٹیوپوروسس اور فریکچر جیسے حالات کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
 
تحقیقی ٹیم نے اپنے نتائج کو امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کے نومبر کے شمارے میں شائع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔