انفلوئنسرز نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ بن رہے ہیں، زویا ناصر

سوشل میڈیا انفلوئنسرز ایسی زندگی دکھاتے ہیں جس سے دوسروں کو کمتری کا احساس ہوتا ہے، اداکارہ

پاکستان شوبز کی اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ آج کل کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی وجہ سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی زندگیاں خراب ہورہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی جس میں انہوں نے میزبان کے کئی سوالات کے  جواب دیئے، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی زندگی سے متعلق جھوٹ بول کر اور جھوٹ دکھا کر نوجوان لڑکیوں کو متاثر کر رہے ہیں، کیا ایسا ہونا چاہیے؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ انفلوئنسرز اپنے فالوورز کو صرف لائیکس اور ویوز کیلئے جھوٹ پر مبنی مواد دکھاتے ہیں اور اپنی زندگی کی بھی جھوٹی تفصیلات جوانوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جس سے ان میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے۔

زویا ناصر نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی ان ہی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو قرار دیا۔  اداکارہ کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز کی جانب سے دکھائی گئی عیش و عشرت اور آسائشوں سے بھری جھوٹی زندگی عام لوگوں کو ڈپریشن میں ڈال رہی ہے۔

زویا ناصر نے مشورہ دیا کہ مشہور شخصیات کو اپنی زندگی اور مواد میں حقیقت کو شامل کرتے ہوئے سچ پر مبنی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنی چاہیئے۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے