نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مالی اعانت پر مبنی ایک نئی تحقیق کے مطابق عمر ریسدہ افراد کا دن کے وقت ضرورت سے زیادہ نیند لینا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ مطالعہ امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے طبی جریدے نیورولوجی میں آن لائن شائع ہوا جس میں محققین نے پایا کہ نیند کی خرابی موٹرک کوگنیٹو رسک سنڈروم کے خطرے کو بڑھاتی ہے، موٹرک کوگنیٹو رسک سنڈروم ایک قسم کی پری ڈیمینشیا کی حالت ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ڈیمنشیا کی طرف بڑھ سکتی ہے۔
اس سنڈروم میں مبتلا افراد سست رفتار اور کچھ یادداشت کے مسائل کی علامات کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ان میں ابتدا میں نقل و حرکت کے مسائل یا ڈیمنشیا نہیں ہوتا ہے۔
محققین نے تیزی سے عمر رسیدہ عالمی آبادی میں علمی کمی کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر ممکنہ حکمت عملی کے طور پر نیند میں مداخلت کے لیے اسکریننگ اور ابتدائی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔