اکتوبر میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 11.8 ارب ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک November 08, 2024

کراچی:

اکتوبر 2024 کے دوران بیرون ممالک مقیم کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

کارکنوں کی ترسیلات زر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اعلامیے کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر ماہ بہ ماہ اور سال بسال بنیاد پر بالترتیب 6.7 فیصد اور 23.9 فیصد بڑھ گئیں۔

مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔

اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں