پشاور:
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے خیبرپختونخوا حکومت کے غیر آئینی کام کی نشاندہی کرتے ہوئے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں آئین میں دی گئی تعیناتیوں کی تعداد سے تجاوز ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے۔
اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے لکھا کہ اٹھاریوں ترمیم کے بعد اور آئین کی شق نمبر 130 کلاس نمبر چھ کے مطابق خیبر پختون خواہ اسمبلی میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلی 16 سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے لکھا کہ حالیہ نوٹیفیکیشن کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر دستوری عمل ہے۔