پشاور؛ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کے’ ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ملاقات نہ کرنے پر کارکنان ناراض ہوگئے


ویب ڈیسک November 08, 2024

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نےو زیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ’ ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے لگادیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  سے ملاقات کے لیے کارکنان وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے، تاہم وہ انتظار ہی کرتے رہے اور وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ ہوپائی۔ 

علی امین گنڈاپور کے ملاقات نہ کرنے پر کارکنان ناراض ہوگئے اور انہوں نے سی ایم ہاؤس میں احتجاج کرتے ہوئے ’ ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں