ضلع گھوٹکی میں پولیو کا پہلا کیس سامنےآگیا، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 47 ہوگئی

گھوٹکی کی تحصیل خان گڑھ کی یو سی خانپور مہر کے رہائشی تین سالہ بچے اسماعیل قادر پتافی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

GHOTKI:

ضلع گھوٹکی میں پولیو کا پہلا کیس سامنےآگیا، رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 47 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل خان گڑھ کی یو سی خانپور مہر کے رہائشی تین سالہ بچے اسماعیل قادر پتافی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے مرکز نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر فار پولیو ایریڈیکیشن کی جانب سے بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا تصدیقی خط بھی موصول ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ضلع گھوٹکی سے پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال رپورٹ ہونےوالے پولیو کیسز کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

رواں سال اب تک بلوچستان سے 23 ، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیس کیس سامنے آیا ہے۔

 

Load Next Story