میکسیکو: چمچے پر انڈا رکھ کر دوڑنے کی سب سے بڑی ریس
میکسیکو میں منعقد ہونے والے ایگ فیئر میں 2000 سے زائد نوجوانوں نے چمچے پر انڈے رکھ کر ریس لگانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
میکسیکو کی ریاست ہیلِسکو میں ٹیپٹیٹلن پولٹری فارمرز کی جانب سے منعقد کیے گئے فیئر میں ایک مقامی ہائی اسکول کے تقریباً 2700 طلبا نے 100 میٹر ریس میں حصہ لیا، جس میں ان کو چمچوں پر انڈے رکھ کر دوڑنا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 2039 شرکاء نے کسی ضابطے کی خلاف ورزی کیے بغیر ریس مکمل کی اور دنیا کی سب سے بڑی انڈے اور چمچے کے ساتھ کی جانے والی ریس کا ریکارڈ بنایا۔
اس قبل یہ ریکارڈ لندن میں 1400 افراد نے ریس میں حصہ لے کربنایا تھا۔